مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام ریفرنڈم مارچ کے دوران سکویرٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرمیں مسلسل 35 ویں روزبھی کرفیونافذ ہونے کے باوجود عوام کی جانب سے ریاست بھرمیں حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے ریفرنڈم مارچ کے لئے ریلی کی قیادت کرنے پرحریت رہنما میرواعظ عمرفاروق سمیت کئی رہنماؤں کوحراست میں لے لیا ہے۔ ادھر ہندوستانی حکام نے کشمیر میں جاری تشدد کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک بھی کشمیر کو حاصل نہیں کرسکتا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوام ریفرنڈم مارچ کے دوران سکویرٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866195
آپ کا تبصرہ